تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ
بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الأَرْضَ فِرَاشاً وَالسَّمَاء بِنَاء وَأَنزَلَ مِنَ السَّمَاء مَاء فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقاً لَّكُمْ فَلاَ تَجْعَلُواْ لِلّهِ أَندَاداً وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ (بقرہ، ۲۲)
ترجمہ: اس پروردگار نے تمہارے لئے زمين كا فرش اور آسمان كا شاميانہ بناياہے اور پھر آسمان سے پانى برسا كر تمہارى روزى كے لئے زمين سے پھل نكالے ہيں لہذا اس كے لئے جان بوجھ كر كسى كو ہمسر اور مثل نہ بناؤ۔
📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕
1️⃣ انسانوں كى زندگى كے لئے زمين بہت ہى موزوں اور وسيع بستر ہے۔
2️⃣ زمين كو انسانى زندگى كے لئے نہايت موزوں و مناسب خلق كرنا اللہ تعالى كى ربوبيت كا پرتو ہے۔
3️⃣ زمين اپنى خلقت كے ابتدائی دور ميں انسان كى سكونت و رہائش كے قابل نہ تھی۔
4️⃣ اللہ تعالى كى نعمتوں اور فطرى نعمات سے استفادہ كرنا تمام انسانوں كا حق ہے۔
5️⃣ زمين كى وسعتوں ميں تمام انسانوں كو حق تصرف حاصل ہے۔
6️⃣ اللہ تعالىٰ نے آسمان كو انسانوں كے منافع اور فوائد كے لئے بلند فرمايا۔
7️⃣ اللہ تعالىٰ ہے جو بادلوں سے بارش نازل فرماتاہے۔
8️⃣ اللہ تعالىٰ ہے جو رزق كا پيدا كرنے والا اور انسانوں كى زندگى كے اسباب مہيا فرمانے والا ہے۔
9️⃣ بادلوں سے نازل ہونے والا پانى انسانوں كے لئے رزق كے مہيا ہونے كا بنيادى سبب ہے۔
🔟 آسمان سے نازل ہونے والے پانى كے ذريعے اللہ تعالىٰ درختوں كو پرثمر بناتاہے۔
1️⃣1️⃣ درختوں كے پھل اللہ تعالىٰ كى نعمتوں ميں سے ہيں اور انسانوں كے لئے رزق و روزى بھى ہے۔
2️⃣1️⃣ آسمان كى خلقت، بارش كا نزول، پھلوں كا پكنا اور انسانوں كے لئے رزق كا تيار ہونا يہ سب اللہ تعالى كى ربوبيت كے جلوے ہيں۔
3️⃣1️⃣ نعمتوں كا اللہ كى جانب سے ہونے كا يقين انسان كيلئے پروردگار كى بندگى كا محرّك بنتا ہے۔
4️⃣1️⃣ عالم طبيعات ميں اللہ تعالىٰ كے افعال طبيعى اسباب اور عوامل كے ماتحت انجام پاتے ہيں۔
5️⃣1️⃣ طبيعى عوامل و اسباب پر خداوند متعال كى مطلق حاكميت قائم ہے۔
6️⃣1️⃣ خداوند قدوس كا كوئی مثل و ہمسر نہيں۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•